ابنا: اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ آلماتی مذاکرات کے موقع ایران اور امریکہ کے براہ راست مذاکرات کے بارے میں میڈیا پر آنے والی خبروں میں کوئي صداقت نہیں ہے، اگرچہ امریکیوں نے اس کی درخواست کی تھی لیکن ایران نے یہ درخواست قبول نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں امریکیوں نے کئي بار براہ راست مذاکرات کی درخواست کی ہے لیکن رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے بارے میں کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہے۔ رامین مہمان پرست نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا مخالف نہیں ہے، اس بات پر زور دیا کہ اگر حالات ایسے ہوں کہ یہ مذاکرات مثبت اثر مرتب کر سکیں، تو ایسے دائرہ کار میں جو رہبر انقلاب اسلامی نے بیان کیا ہے، مذاکرات میں کوئي رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے آلماتی مذاکرات کو مثبت اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی نظر میں یہ مذاکرات جلد نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ این پی ٹی معاہدے کے مطابق ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جانا چاہیے اس کے ساتھ ہی ساتھ ملت ایران کے خلاف غیرمنطقی رویے کی بنیاد پر ڈالا جانے والا دباؤ بھی ختم کیا جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409045
اسلامی جمہوریہ ایران نے آلماتی 2 مذاکرات میں امریکی حکام کے ساتھ ایران کے براہ راست بات چیت کسے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔